ڈیرہ بگٹی میں آئی ایس آئی اہلکاروں پر بم حملہ، گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

 


ڈیرہ بگٹی (ویب ڈیسک )  مقبوضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم مسلح افراد نے آئی ایس آئی کے اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس گیس پائپ لائن سے زین کوہ گیس فیلڈ سے سوئی پیوریفکیشن پلانٹ کو گیس کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

دھماکے کے باعث گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post