تربت ( نامہ نگار) تربت زور بازار میں ممتاز مرغ فروش کی دکان کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق انیس ولد فقیر محمد سکنہ زور بازار، ممتاز مرغ فروش کی دکان کے ساتھ کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں انیس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
