گوادر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں زیر حراست شخص قتل

 


گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز نے پہلے سے زیرِ حراست شخص کو قتل کر دیاگیا۔ مقتول کی شناخت سلام ولد حیدر کے نام سے ہوا ہے جو دشت کمبیل کا رہائشی تھا، انہیں دو روز قبل گوادر کے علاقے گھاٹی ڈور میں واقع ان کے گھر سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، آج پاکستانی فوج نے مقتول سلام کی نعش ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی۔ تاہم فوجی اہلکار تاحال ان کے گھر کے باہر موجود ہیں اور اہل خانہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ تابوت نہ کھولا جائے اور فوری تدفین کر دی جائے۔

سلام کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ خاموش رہے اور نعش کی حالت کو عوام یا میڈیا کے سامنے ظاہر نہ کریں۔

اہل خانہ نے گوادر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں تاکہ مقتول سلام بلوچ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں زیر حراست افراد کے قتل میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post