قلات اور گوادر سے 3 لاپتہ افراد کی نعشیں برآمد

 


کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کے قریب سے لاپتہ افراد کی  دو نعشیں جبکہ گوادر سے ایک نعش  برآمد ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگچر سے ملنے والی ایک نعش  کی شناخت سیف اللہ ولد رحیم داد کے نام سے ہوا ہے۔ سیف اللہ کے اہل خانہ کے مطابق 11 جون 2025 کو جبری گمشدگی کے شکار ہوئے تھے۔

تاہم دوسرے نعش  کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی ہے۔

ادھر، بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے نیا آباد میں بھی ایک لاپتہ شخص کی نعش جھاڑیوں سے برآمد ہوا ہے، جس کی شناخت فیصل حاصل کے نام سے ہوا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق فیصل چند روز قبل لاپتہ ہوئے تھے۔ پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش کئی دن پرانی ہے اور اسے جھاڑیوں میں چھپایا گیا تھا۔

فیصل کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کا موبائل فون تاحال آن ہے اور اسے نامعلوم افراد استعمال کر رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post