نوشکی مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا واقعہ، شہری کریم شاہ جاں بحق

 


نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نوشکی کے علاقے غریب آباد میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق حاجی کریم شاہ ولد نور محمد، قوم محمد حسنی، عمر تقریباً 55 تا 60 سال، آج صبح تقریباً 5 بجے نماز کے لیے گھر سے مسجد جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور جدید خودکار ہتھیار (9 ایم ایم پستول) سے لیس تھے۔ مقتول کو پانچ گولیاں لگیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ مزید تفتیشں نوشکی پولیس کررہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post