اسلام آباد سے بلوچ طالب علم کو اغوا کرنا بدستور جاری ہے ۔کامریڈ وسیم سفر

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگیوں اور اغواء نما گرفتاریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بدستور شدت کے ساتھ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کامریڈ وسیم سفر نے جاری بیان میں کیاہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ 19 جون 2025 کو شایان مینگل، ولد حاجی امیر حمزہ مینگل، ساکن احمد قاضی آباد نوشکی، کو ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
شایان مینگل فیڈرل میڈیکل کالج اسلام آباد میں زیرِ تعلیم 25 سالہ بلوچ طالب علم ہے۔

کامریڈ نے کہاہے کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے بلوچ نوجوانوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ ہم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، طالبعلم برادری، سیاسی و سماجی کارکنوں اور باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ شایان مینگل کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں اور ریاستی جبر کے خلاف اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post