کھٹ پتلی حکومت نے مستونگ کے 18 لیویز اہلکاروں کو برطرف

 


مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ کے ڈپٹی کمشنر نے کھٹ پتلی بلوچستان حکومت اور نام نہاد محمکہ داخلہ کی ہدایت پر مستونگ کردگاپ کے اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ 18 لیویز اہلکاروں کو سروس سے برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔


ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ 21 جون 2025 کو تحصیل کردگاپ لیویز اسٹیشن اور نادرا آفس پر مسلح افراد حملے کے دوران اہلکاروں کی بے بسی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔


مسلح حملے میں لیویز اسٹیشن اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا گیا تھا، اسلحہ اور مواصلاتی آلات لوٹ لئے گئے تھے۔


برطرف اہلکاروں میں محمد رحیم (دفعدار)، ابرار حسین (سپاہی)، شاہ فیصل (سپاہی)، محمد اشفاق (سپاہی)، عبد الرسول (سپاہی)، سعد اللہ (سپاہی)، سید رحمت شاہ (سپاہی)، مبشر احمد (سپاہی)، محمد طاہر (سپاہی)، خدا بخش (ڈرائیور)، غلام محمد (سپاہی)، بسم اللہ (سپاہی، اے سی کمپلیکس کردگاپ)، عبد الملک (سپاہی)، محمد اشرف (سپاہی)، محی الدین (سپاہی)، نوید احمد (سپاہی)، محمد زاہد (سپاہی) اور عزیز احمد (سپاہی) شامل ہیں۔

حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ کھٹ پتلی بلوچستان حکومت اور محکمہ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post