کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) قلعہ عبداللہ کے علاقہ جنگل پیر علیزئی میں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کی جعلی کارروائی پانچ افراد کو قتل کردیاگیا ۔
تاہم ھلاک ہونے والوں کی تفصیلات جاری نہیں کیے گئے ہیں ،دوسری جانب سی ٹی ڈی ترجمان نے جھوٹا دعوی کیاہے کہ پانچ افراد کو مقابلے میں ماراگیا ہے ، کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر اشیا برآمد کرلیے گئے ہیں۔ وہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔