نصیر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نصیرآباد میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار فیڈرل بی ایریا المصباح بینکوئٹ کے سامنے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق مقابلے میں عامر نامی ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی سرفراز زخمی حالت میں گرفتار ہوا دونوں کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی زخمی ڈاکو اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔
علاوہ ازیں اوتھل لسبیلہ کے شہر لاکھڑا میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔