تُربت: معروف سماجی کارکنان اور تُربت سول سوسائٹی کے بانی سید گلزار دوست،معروف سماجی کارکن وسیم سفر کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ایف آئی آر مبینہ طور پر ان کے بی وائی سی (بلوچ یکجہتی کمیٹی) کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کے باعث درج کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سید گلزار دوست اور وسیم سفر متحرک نوجوان اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ان دونوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا جا چکا ہے، جس کے تحت ان کی نقل و حرکت پر قانونی پابندیاں عائد تھیں۔
سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے حلقوں نے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیِ اظہار اور پرامن احتجاج کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔