بولان،کوئٹہ قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے جارحیت کے دوران طالب علم سمیت 3 افراد لاپتہ

 


بولان (مانیٹرنگ ڈیسک)  بولان سے قابض پاکستانی فورسز نے دو روز قبل  دو افراد کو جبرا حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد میں ایک کی شناخت جلال ولد اللہ داد سکنہ بولان میاں کور کے نام سے ہوا ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو پاسکا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ افراد دو روز قبل بولان سے اس وقت لاپتہ ہوئے ہیں جب وہاں پاکستانی فوج کی جارحانہ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔

لاپتہ افراد کے بارے تاحال معلومات  نہیں مل سکے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے قابض پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے رواں مہینے 22 تاریخ کو مستونگ کلی دتو سے تعلق رکھنے والے طالبعلم غلام علی بلوچ ولد شہید عبدالحکیم بلوچ نامی نوجوان کو شال جناح ٹاؤن میں انکے رشتہ دار عبدالنبی ساسولی کے گھر سے بغیر وارنٹ حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ۔



اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیئے جارہے ہیں ۔

اہل خانہ نے حکومت، عدلیہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان کی بحفاظت بازیابی کیلے قدم اٹھائیں۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post