قلات مسلح افراد کا حملہ، استحصالی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا

 


قلات (مانیٹرنگ ڈیسک)  مقبوضہ بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر، ڈور کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی استحصالی کمپنی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ روڈ کی تعمیر پر مامور مشینری کو بنایا گیا۔ مسلح افراد نے ڈوزر، ٹینکر اور دیگر گاڑیوں پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہو گئے اور انجن مکمل طور پر ناکارہ بنا دیے گئے۔

یاد رہے کہ مذکورہ استحصالی منصوبوں پر  کام قابض پاکستانی فرنٹیئر کور کی سرپرستی میں جاری ہے۔

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں پہلے بھی اس نوعیت کے منصوبوں کو نوآبادیاتی استحصال کی علامت قرار دے کر نشانہ بناتی رہی ہیں، تاہم اس حالیہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post