خضدار ،خاران مستونگ مسلح افراد نے چیک پوسٹ قائم کردیا ،تھانے جلادیئے،ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں پر حملہ



کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) مستونگ میں ولی خان پولیس تھانے  کے قریب مسلح افراد نے کوئٹہ-کراچی مرکزی شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔ پولیس تھانے کی گاڑیاں نذر آتش کردی گئی۔

ضلع خضدار کے علاقے نال سے موصول اطلاعات کے مطابق نال شہر میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے دو ارکان کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا جب وہ شہر میں داخل ہو رہے تھے۔

حملے میں اس گروہ کے ارکان کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ مسلح افراد ان کا اسلحہ اپنے قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب خاران سے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے خاران چیف چوک پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد ان کا سرکاری اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا اور بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post