منگچر ،ڈیرہ بگٹی ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) منگچر کے علاقہ میران زئی میں ایک مقامی باغ سے نعش برآمدہوا ہے ۔
لیویز نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
تاہم اب تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی کشمور روڈ ڈولی کے علاقہ سے ایک عمر رسیدہ شخص کی نعش ملی ہے جسے شناخت کیلے ہسپتال پہنچا دیاگیا ہے۔
دونوں واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔