حب، ڈکیتی کی وردات، ڈاکوؤں اور شہری کے مابین فائرنگ، 3 ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں فرار

 


حب(ویب ڈیسک) حب بنک سے رقم نکلو کر گھر جانے والے شہری کو لوٹنے والے ڈاکوؤں اور شہری کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تین ڈاکو موقع پر ہلاک ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا شہری بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ہلاک ڈاکوؤں کی نعشیں اسپتال منتقل زخمی شہری کو حب اسپتال میں علاج معالجہ کی سہولت کے فقدان کے سبب کراچی ریفر کر دیا گیا مقابلہ جام کالونی میں ہوا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے وقت حب شہر کے ایک نجی بنک سے فیکٹری کنٹکریٹر غلام حسین مکسی 9 لاکھ 25 ہزار رقم لے کر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ڈاکوؤں نے جام کالونی موڑ کے قریب اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی تاہم شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حفاظت کے لیے رکھے ہوئے اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تین ڈاکو جن میں سے ایک کا نام فیاض علی ولد مورخان بتایا جاتا ہے جبکہ دیگر دو کے نام معلوم نہ ہو سکے گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا بعد ازاں اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شہری سمیت ڈاکوؤں کی نعشوں کو حب اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حب اسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے زخمی شہری کو کراچی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع بتاتے ہیں کہ شہری کی فائرنگ سے جاں بحق ڈاکوؤں کا تعلق اندرون سندھ سے بتایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق پولیس نے وقوع سے اسلحہ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لیا ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post