جیکب آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کی تحصیل گڑھی خیرو میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی چینل ابتک نیوز کے رپورٹر اور گڑھی خیرو پریس کلب کے سابق صدر سید محمد شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے صحافی کے گھر پر حملہ کرکے صحافی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی دریں اثناء شہید محترمہ بینظیر بھٹو پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی کے صدر عبدالرزاق بنگلزئی سینیئر نائب صدر علی جان جنرل سیکرٹری کے بی منگی سمیت دیگر ممبران اور عہدیداروں نے
صحافی سید محمد شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی سے مطالبہ کیا ہے کہ
کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقتول صحافی کو انصاف فراہم کیا جائے اور تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔