میر بشیر احمد زہری کی حب سے غیر قانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سردار علی محمد قلندرانی

 


خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) توک قبائلی رہنما سردار علی محمد قلندرانی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاہے  میں اپنے کزن اور بی وائی سی کے رکن ڈاکٹر صبیح کے والد، میر بشیر احمد زہری کی حب سے غیر قانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ محض ڈاکٹر صبیح کا والد ہونا کسی بھی صورت میں گرفتاری کی جائز یا قابل قبول دلیل


نہیں ہو سکتی۔

انھوں نے کہاہے کہ  میر بشیر احمد زہری ایک معزز قبائلی شخصیت اور باعزت شہری ہیں، جنہیں اس طرح نشانہ بنانا ناانصافی اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف ظلم و جبر کی علامت ہیں بلکہ اس سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔

سردار قلندرانی نے کہاہے کہ میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر انکی رہائی کو یقینی بنائیں.



آپ کو علم ہے سردار علی محمد قلندرانی کے 3 نوجوان صاحب زادے پاکستانی وحشی فوج ہاتھوں  توتک خونی فوج کشی کے  بعد سے تاحال لاپتہ ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post