اورماڑہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور آل پارٹیز کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

 


اورماڑہ  مستونگ کے علاقے لکپاس میں جاری دھرنے کے شرکاء کے خلاف مبینہ حکومتی کریک ڈاؤن اور کوئٹہ کی جانب متوقع لانگ مارچ کو روکنے کے اقدامات کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج جاری ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر، بی این پی اورماڑہ، مقامی آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی جانب سے اورماڑہ بازار میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کے نتیجے میں اورماڑہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازار، تجارتی مراکز اور دکانیں مکمل طور پر بند ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post