نوشکی( پریس ریلیز ) نوشکی بلوچ نیشنلسٹ آرمی بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ کلی زورآباد آسیابان کے مقام پر جمعرات جمعہ کے درمیانی رات کو پاکستانی خفیہ اداروں کے لیے استعمال ہونے والے مواصلاتی کمپنی کے یوفون موبائل ٹاور کی مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنا دیا۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم واضح کرتے ہیں ہماری ایسی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز اور استحصالی ،جاسوسی تنصیبات کے خلاف جاری رہیں گے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ ہم عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض فورسز اور ان کی تنصیبات کیخلاف سرمچاروں کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں اور اپنے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔
