بارکھان قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 6 افراد کی شناخت ہوگئی



بارکھان ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے بارکھان سے قابض  پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ چھ افراد کی شناخت ہوگئی۔جنھیں گزشتہ ماہ پانچ فروری کو پاکستانی فورسز نے بارکھان کے علاقے بالا ڈھاکہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا۔

فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کی شناخت فنکار ناڑی اسماعیل ولد حاجی بنگل ماندانی، زمان شاہ ولد احمد شاہ، سلتو ولد دلا ماندانی، دینمد ولد مامند ماندانی، عیسو ولدپتو ماندانی اور بانزو ولد پیر بخش ماندانی کے ناموں سے ہواہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post