خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو دستی بم حملہ۔تفصیلات کے آج بروز 25 جنوری کو خضدار میں سات مرحلہ ایریا میں قائم گیس پلانٹ کے قریب فورسز کے ایک چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔