خیبرپختونخوا فوج کشیوں کے دوران 30 سے زائد افراد ھلاک ہوگئے متعدد زخمی

 


خیبر پختونخوا( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی فورسز نے تین مختلف علاقوں میں فوج کشی کرتے ہوئے 30 افراد ھلاک متعدد زخمی کردیئے ہیں ۔دوسری جانب پاکستانی فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ مختلف فوج کشی کی کاروائیوں میں 30 کے قریب افراد ھلاک کردیئے گئے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ پہلا فوج کشی ضلع لکی مروت میں  کیا گیا  اس دوران 18 لوگ  مارے گئے ،جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری  بربریت  ضلع کرک میں کی گئی ،جہاں فائرنگ  میں 8 افراد مارے گئے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ  فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں تیسری فوج کشی کی  کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد اور مارے گئے، جن میں رنگ لیڈر رہنما عزیز الرحمن، قاری اسمٰعیل اور  مخلص نامی افراد شامل ہیں جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

تاہم آئی ایس پی آر نے ھلاک ہونے والے 26 افراد سمیت زخمیوں کے نام جاری نہیں کیے ہیں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post