خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار سے راولپنڈی جانے والی فوجی دستے کے بس کو خضدار کھوڑی ایم 8 شاہراہ پر بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
حکام کا کہنا ہے بس سے ایک بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں پہلے سے بم نصب تھا یا سڑک کے کنارے نصب بمب سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔
دوسری جانب حملے کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔
علاوہ ازیں کوہلو کے علاقے نوئے شم کے مقام پر پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں راہب حسین ولد غلام حیدر جس کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ آزاد کشمیر کا ایک اور فوجی اہلکار حملے میں ہلاک ہوئے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ حملے کے بعد فورسز نے مسلح افراد کے تعاقب میں سریلنس ڈرون کیمرہ فضا میں اڑایا تھا تاہم مسلح افراد نے ڈرون کیمرہ کوبھی مار گرایا۔
دوسری جانب ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے فورسز کی مدد سے مذکورہ مقام پر پہنچے تو مسلح افراد نے انہیں بھی حملے کا نشانہ بناکر پسپا کردیا۔
علاوہ ازیں بولان کے علاقے آب گم میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر گذشتہ رات بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ۔
فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔ تاہم ان حملوں کی زمہ داریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔