حب پولیس تھانہ سامنے اور خاران میں وزیر کےگھر پر بم دھماکہ

 


حب ،خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں سٹی تھانے کے مرکزی دروازے کے سامنے گزشتہ رات نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔

دھماکے کے بعد فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاہم، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ شام  خاران میں جنگل روڈ پر واقع  وزیر خزانہ و معدنیات ایم پی اے شعیب نوشیروانی کے رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

واقعے میں بھی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post