کولپور مرکزی شاہراہ کی رات گئےمسلح افراد نے ناکہ بندی کی، فورسز اسلحہ ضبط، فیکٹری نذر آتش کردیا

 

کچھی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں  مرکزی شاہراہ پر رات گئے مسلح افراد نے  گھنٹوں تک ناکہ بندی کی ، لیویز فورس کا اسلحہ ضبط کرلی  دوسری جانب سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو  نذر آتش کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق رات گئے مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کولپور کے علاقے میں مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑی کی تلاشی لی۔

اس دوران مسلح افراد نے لیویز چوکی کو قبضے میں لیکر اہلکاروں کا اسلحہ و موٹر سائیکل چھین لیا اور بعدازاں چوکی کو نذرآتش کردیا جبکہ ایک سیمنٹ فیکٹری کے تمام مشینری کو نذرآتش کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دو گھنٹوں سے زائد شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور بعدازاں نامعلوم سمت چلے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post