خضدار: ایس ایس پی کے دفتر پر دستی بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے خضدار میں پولیس کے ایس ایس پی کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ22 جنوری کی رات 9:30 کو سرمچاروں نے خضدار میں ایس ایس پی کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب ایس ایس پی وہاں موجود تھے۔ دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاہے کہ یہ حملہ قابض فورسز کے خلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے، جو ایک آزاد بلوچستان کے قیام کے لیے جاری رہے گی۔ ہم اپنے وسائل اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تنظیم نے عوام سے اپیل کی  ہےکہ وہ تحریکِ آزادی کا حصہ بنیں اور قابض قوتوں کے خلاف صف آراء ہوں۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز کو نشانہ بناتی رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post