تمپ میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ قابض فوج کی بکتر بند گاڑی کو سرمچاروں نے تمپ کے علاقے نظر آباد میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post