کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کیچ اور آواران میں مسلح افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ تمپ آسیا آباد میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا
اس طرح تربت ناصر آباد میں بھی مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیمپ کو گذشتہ رات حملہ میں نشانہ بنایا ، متعدد دھماکوں کیساتھ فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی ۔
علاوہ ازیں کیچ کے تحصیل کولواہ ڈنڈاد میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاگیا ،مسلح افراد نے سرویلنس ڈرون بھی تباہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصانات سے دوچار کیا ۔
ادھر ضلع آواران تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو مسلح افراد نے اس وقت جھاو ڈولیجی ،بدرنگ کے درمیانی علاقہ میں گھات لگاکر نشانہ بنایا جب وہ دراج کور نامی ندی کے راستوں پر ناکہ لگانے اور راستوں پر بیٹھ کر سرماچاروں کا راستہ روکنے ان پر حملے کی غرض سے جارہے تھے ۔
آپ کو علم ہے فورسز ایسے ہی اکثر پہاڑی راستوں پگڈنڈیوں، ندی نالوں کے راستے بند کرکے جھاڑیوں میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں تاکہ ممکنہ طورپر کسی سرمچار کا یہاں سے گزر ہو ۔