مستونگ سانحہ میں ھلاک اور زخمیوں ہونے والوں سے بطور ہمدردی آج دیوالی کے پروگرام منسوخ کردیئے ۔



مستونگ ( نامہ نگار ) مستونگ ہندو برادری مستونگ نے  آج کے ہونے والے دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو برادری سانحہ مستونگ میں شہیداور زخمی  ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری لواحقین کے اس دکھ غم  میں برابر کے شریک ہیں

اور ہندو برادری آج اپنے ہونے والے دیوالی کے سارے تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ 

آپ کو علم ہے سانحہ مستونگ میں نصب موٹرسائیکل میں بم دھماکہ میں  7 طالب علم بچے ،بینک منیجر ،سائیکل ساز اور ایک پولیس اہلکار ھلاک جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے تھے ۔   

Post a Comment

Previous Post Next Post