قلات لہڑی قبیلہ کے بااثر میر نے نوجوان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات لہڑی قبیلہ کے بااثر سرکاری میر نے رسول بخش ولد خان جان لہڑی  نامی نوجوان کو قلات سے اغوا کرواکر  رات بھر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑدیا ۔ 

متاثرہ خاندان نے اپیل کی ہے قلات انتظامیہ اس غریب انسان پر بیہمانہ تشدد کا نوٹس لیں اور بااثر میر کو عدالتی کٹھرے میں کھڑا کریں۔

آپ کا علم ہے بلوچستان میں نہ صرف پاکستانی فوج ،ایف سی ،کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی، پولیس اہلکار ،لیویز ،سرکاری مسلح جتھے بلکہ  ،مقامی سردار میر متعبر ،منشیات فروش ، لینڈ مافیا کے بھتہ خور بھی آئے روز معصوم لوگوں کو نہ صرف زدوکوب بلکہ اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بناکر چھوڑ دیتے ہیں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post