مکران ڈویژن تین دن سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے

 


گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان  مکران ڈویژن  گزشتہ تین دن سے  تاریکی میں ڈوب گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی 3 دن سے معطل ہے مکران کے تینوں اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور تاریکی میں ڈوب گئے ہیں  ۔

 کیسکو ذرائع کے مطابق جیونی پولان ٹرانسمیشن لائن اور جیکی گور مند ٹرانسمیشن لائنوں سے جمعہ کی شام 7بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ، تاہم ابھی تک وجوہات معلوم نہ ہو سکے ہیں ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post