راجن پور دیہی مرکز صحت نہ ہونے کی سبب والدیں بے ہوش بچی کی زندگی بچانے کی کوشش میں ہیں

 


راجن پور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع راجنپور کوہ سلیمان تمن گورچانی ماڑی کی رہائشی والدین اپنی بچی کی جان بچانے کیلے اسے کسی قریبی ہسپتال لے جارہے ہیں ،جہاں  علاقہ میں صحت کی دیہی مرکز صحت اور سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اسے پیدل لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ بچی راستے میں بیہوش ہوگئی ہے اور والدین  کھلے تالاب جوکہ بارش کی وجہ پانی جمع ہوا  ہے سے پلاسٹک کی تھیلی میں پانی ڈال کر  بچی کو ہوش میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 



والدین کا کہنا ہے کہ  ہم پیدل جا رہے ہیں، اور نہیں معلوم کب تک پہنچیں گے اور تب تک ہماری بچی کی کیا حالت ہوگی۔ ہر قدم پر دل میں خوف اور بے بسی کا احساس ہے کہ کیا ہم اسے پچانے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

مذکورہ ویڈیو راہ چلتے ایک شخص نے ریکارڈ کرکے وائرل کی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ علاقہ میں سڑک کی حالت یہ ہے کہ ایک اکیلا شخص  بھی موٹرسائیکل پر نہیں جاسکتاہے ۔ علاقہ تمام بنیادی سہولیات ،اسکول ،ہسپتال ، سڑک ،بجلی حتی کہ پینے کے صاف  پانی سے بھی محروم ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post