خضدار پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


خضدار ( پریس ریلیز ) خضدار بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات حملے میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کے حفاظتی مورچے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ 

ترجمان نے کہا ہےکہ 6 نومبر کی رات 8 بجے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے زرینہ کٹھان میں واقع ایف سی کیمپ کے حفاظتی مورچے کو دستی بم سے نشانہ بنایا، بم مورچے کے اندر گرا جس سے فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ترجمان نے کہا ہےکہ بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فورسز  اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post