کیچ میں 8 اکتوبر کو فورسز کی جانب سے
کیچ ( پریس ریلیز ، مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آئے روز سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مند مہیر کے لوگوں کی رہائش گاہوں پر قبضہ کرکے وہاں کے رہنے والے لوگوں کو ان کی آبائی علاقہ سے بے دخل کرکے گھروں کو چوکی بنانے کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ فورسز مند مہیر کے لوگوں کی گھروں کو چھاؤنی بنانے کا عمل ترک کردیں ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے بجائے بلوچستان کے ہر گاؤں کو چھاؤنی میں تبدیل کرکے خود کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ جس کا مطلب ہے ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے شریف النفس لوگوں کا عزت نفس مجروح کررہے ہیں۔
ترجمان نے اعلان کیاہے کہ کل 8 نومبر کو کیچ تربت میں شٹر ڈاون ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
اس طرح بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ آئے روز سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مند کے لوگوں کی رہائش گاہوں پر قبضہ کرکے وہاں کے رہنے والے لوگوں کو ان کی آبائی علاقہ سے بے دخل کرکے چوکی بنانے کے خلاف کل 8 نومبر کو ضلع کیچ میں شٹرڈاون ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔