کیچ ،دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ دشت کھڈان میں مسلح افراد کی فوجی کیمپ پر شدید نو حملے کے بعد فورسز کا مقامی گھروں پر مسلسل فوج کشی جاری ہے ، فورسز مقامی لوگوں کو ہراساں کر ر ہے ہیں، جبکہ فورسز نے موبائل نیٹورک بھی بند کردیے ہیں۔
فورسز نے مقامی گھروں پر چھاپہ مار کر طلال ولد عمر سکنہ دشت کھڈان نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے، بتایا جارہاہے کہ فورسز نے اسے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
موبائل نیٹ ورک بند ہونے کی وجہ سے مزید معلومات حاصل نہیں ہو سکے ہیں ۔ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ضلع دکی میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر فوج کشی میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی فورسز علاقے میں بڑے پیمانے پر درندگی کرر ہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اس وقت دکی رباط، پوڑی، کورانی و گردنواح کے علاقے فوج کشی کے زدمیں ہیں جبکہ اس دوران فورسز نے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔
گرفتاریوں کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔ مزید برآں علاقے میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔