برکت بےقصور ہے تو انکی رہائی کو فوری طور پر یقینی بنا کر انکے خاندان کو زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔نصراللہ بلوچ



شال وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ ‏محمد برکت بنگلزئی کے جبری گمشدگی کی مکمل تفصیلات انکے اہلخانہ وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہے ۔ اور   شکایت کی ہےکہ محمد برکت بنگلزئی  ولد محمد عارف کو 27 ستمبر 2022 کو انکے گھر واقع کلی بنگلزئی سبزل روڑ شال سے فورسز نے انکے اہلخانہ کے سامنے سے غیر قانونی گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ  محمد برکت کےحوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کئے جارہاہے ہیں۔  جس کی وجہ سے انکا خاندان شدید کرب و اذیت میں مبتلا ہے ۔


نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ تنظمیی سطح پر محمد برکت کے اہلخانہ کو یقین دلایا گیا کہ وی بی ایم پی محمد برکت کے کیس کو حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کرے گی اور تنظیم ہر فورم پر ان  کے باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائی گی۔


انھوں  نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ محمد برکت پر کوئی الزام ہے انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔ اگر بےقصور ہے تو انکی رہائی کو فوری طور پر یقینی بنا کر انکے خاندان کو زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post