کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی جاری علاقہ میں کرفیو نافذ فورسز نے ایک اور نوجوان کو لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت عامر ولد ابراہیم کے نام سے ہوا ہے۔ اس سے پہلے طلال نامی نوجوان کے گمشدگی کی اطلاع تھا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فورسز پر مسلح افراد کے حملے کے بعد علاقہ مکمل فورسز کے کنٹرول میں ہے اور فوج کشی کر رہی ہے۔ جبکہ اسکول بینک سمیت تمام دکانیں بھی بند ہیں فورسز مقامی لوگوں کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
کھڈان سمیت پورے دشت کے بازار اور پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔