کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خضدار ، ضلع کیچ تربت اور ضلع گوادر میں تمام مبائل نیٹ ورک کے انٹرنیٹ ڈیٹا بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع پنجگور میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا پہلے سے بند ہیں ، ابھی خضدار کیچ اور گوادر کے ڈیٹا کو بھی بند کر دینے کے احکامات جاری کیے گئےہیں ۔
تاہم دوسری جانب حکومتی زرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جایا ہے کہ موجود گھمبیر سیکوئی حالات کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ جس کا مطلب ہے مذکورہ اضلاع میں فوجی درندگی کو تیز سے تیز کرنا ہے تاکہ دنیا اس درندگی سے بے خبر رہے ۔
آپ کو علم ہے پورے بلوچستان کی طرح ان اضلاع میں بھی آئے روز فورسز لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنارہے ہیں وہاں جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرنا کا سلسلہ بھی عام ہے ۔