مستونگ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و اراکین بی وائی سی کا مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے مستونگ آمد۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہاکہ مستونگ کے عوام کو ان کی بہادری اور شعور یافتہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ پھول جیسے معصوم بچوں سے بھی دشمن خوفزدہ ہے۔
ڈاکٹر ماہرنگ نے مزید کہا کہ مستونگ بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جس میں دشمن اندھا ہوچکا ہے اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخش رہاہے ۔
انھوں نے کہاکہ مستونگ بلوچستان کا سیاسی اور مزاحمتی گڑھ رہا ہے۔ جان بوجھ کر مستونگ کے حالات خراب کیے جارہے ہیں تاکہ عوام اپنے حق کے لیے نہ نکل سکیں اور اسکول کے طلباء کو نشانہ بنانے کا مقصد یہی ہے کہ بلوچ تعلیم سے دور رہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے بے خبر رہیں۔
انھوں نے لواحقین کو یقین دلائی کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی لواحقین کے رنج و غم میں برابر کے شریک ہے۔