خضدار بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے 2 افراد کو جعلی مقابلے میں ھلاک کردیا ،تمپ میں ایک شخص قتل



خضدار بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے خضدار میں جعلی مقابلے کے دوران دو افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔ 

حسب معمول  سی ٹی ڈی نے بیان داغ ڈیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ھلاک کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیاہے ۔ 


آپ کو علم  گذشتہ ہفتے   موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی نے چار افراد کو مقابلے میں قتل کرنے کا دعوی کیاتھا مگر تین افراد کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طورپر ہوگئی تھی ۔ 

علاوہ ازیں کیچ  تمپ کے علاقے کوہاڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے تمپ کوہاڈ میں مصدق نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پربپہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ، تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post