کولواہ پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر مسلح افراد کا 6 ھلاک 3 زخمی ہوگئے

 


کیچ ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے تحصیل کولواہ میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو شدید نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا 6 اہلکارھلاک 3 زخمی ہوگئے ۔ 

اطلاعات کے مطابق کولواہ کے علاقے کنیچی اور شم کے درمیان واقع عبدو محلے کے نذدیک  گھات لگائے مسلح افراد نے فوج کشی کے تیاریوں میں مصروف پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو شدید حملے میں نشانہ بنایاجس میں 6 اہلکار ھلاک 3 زخمی ہوگئے ۔  

بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی فورسز کے اہلکار جب مسلح افراد کے گھات لگائے ہوئے مقام پر پہنچے تو مسلح افراد نے ان پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ شروع کردیا اور فورسز اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں دیا ۔ 

 تاہم احکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن اس نوعیت کے حملے بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post