بلوچستان فائرنگ و حادثات بچے سمیت 6 افراد ھلاک 10 زخمی



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں جھگڑے کے دوران امان اللہ  نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بھائی حفیظ اللہ ولد خدا نظر محمد حسنی گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ادھر خضدار  وڈھ میں فائرنگ ایک شخص ھلاک ، واقعہ سراچو کراس ایریا میں پیش آیا۔تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

علاوہ ازیں خضدار مرکزی شاہراہ کینٹ کے مقام پر  باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس میں بچے سمیت تین افرادھلاک دس سے زائد زخمی ہوگئے ۔  زخمیوں میں بچے خواتین شامل ہیں۔ 

ھلاک اورزخمیوں کو ٹراماسینٹر خضدار منتقل کردیاگیا ۔

اس طرح بیلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شعیب مینگل نامی شخص جان کی بازی ہارگیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post