بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے جاری ہیں، ملک کے مشرقی حصے وادی بیکا اور بعلبیک پر بمباری سے 40 افراد ھلاک جبکہ 53 زخمی ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد ھلاک ہو گئے۔مزید کہنا تھا کہ 11 افراد بعلبیک میں جبکہ 9 افراد ضلع شکان میں ھلاک ہوئے، اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے نصریہ گاؤں میں حملے میں 16 افراد ھلاک ہوئے ۔
وزارت صحت نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یہ حملے حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کے اس بیان کے فوری بعد کیے گئے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے اسرائیل کی جارحیت ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا ہےکہ بالواسطہ بات چیت کا راستہ ہو سکتا ہے تاہم اسرائیل کو لبنان پر بمباری کرنی ہوگی۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک کم از کم 3 ہزار 50 افراد ھلاک اور 13 ہزار 658 زخمی ہو چکے ہیں۔