گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع گوادر کے تحصیل جیونی پانوان کے مقام پر ائیرپورٹ کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈ کی تیل بردار گاڑی پر فائرنگ گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی تاہم گاڑی میں سوار لوگ زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر پک اپ یونین کے صدر سعید سمیت تین افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
واقع کے بعد گوادر میں کوسٹ گارڈ کے پے در پے تشدد کے خلاف کاروباری حضرات سمیت عوام میں غم و غصہ بڑھ گیا ،
جس کے بعد کوسٹ گارڈ کے خلاف پانوان کے مقام پر ٹرانسپورٹر اور شہریوں نے احتجاج شروع کردی۔