قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ پر حملہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ھلاک اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے سی ایم ایچ شال منتقل کردیا گیا ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ نائیک بخت زمین، لائس ناہیک غلام اسحاق، لائس ناہیک عبدلقدیر، سپاہی علی عباس، سپاہی وقاص احمد، سپاہی ساقب الرحمن،سپاہی اور رضوان احمد نامی اہلکار ھلاک اور 18اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
مزکور حملے کی ذمہداری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کی ہے ۔انھوں نے کہاہے کہ حملے کی تفصیلات جلد میڈیا پر جاری کیے جائیں گے ۔