کیچ ،گوادر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ 2 بازیاب

 


کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز  کے ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ گوادر سے لاپتہ دو نوجوان بازیاب ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے 5 نومبر کو پاکستانی فورسز نے شیر جان ولد درویش نامی ایک نوجوان کو اسکے گھر سے حراست میں لیکر  بعد میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔



علاوہ ازیں  پاکستانی خفیہ اداروں نے دو دن قبل کیچ کونشکلات کھن پشت کے رہائشی محسن ولد عبدالغفور نامی نوجوان کو اغوا کرلیا ۔ جبکہ تربت شاہی تمپ کے رہائشی اللہ بخش ولد ابراہیم نامی نوجوان کو بھی خفیہ اداروں نے فورسز سے مل کر ان کے گھر سے  اغوا کرلیا ہے ۔ 


دریں اثناء گوادر سے جبری

 لاپتہ مھراج نور اور ایوب نامی نوجوان جنھیں فورسز نے 27 ستمبر کو اغوا کیاتھا بازیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم انکےساتھ جبری لاپتہ دو نوجوان تاحال لاپتہ ہیں۔  


Post a Comment

Previous Post Next Post