نوشکی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتما م جبری گمشدگیوں کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

 


نوشکی (مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ،آج  بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نوشکی میں ریلی نکالی گئی جو مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ریلی کے شرکاءنے بینرز ، پلے کارڈ اور لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ 

مظاہرین لاپتہ افراد کی بازیابی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز، پلے کارڈ اور لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھا رکھے  تھے، مظاہرے میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین و شہری بڑی تعداد میں شرکت کی ۔


 


Post a Comment

Previous Post Next Post