کاہان میں ڈیتھ سکواڈ کے اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


کوہلو  (پریس ریلیز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 

کوہلو کے علاقے کاہان میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ اختر شیرانی کے ٹھکانوں پر ہمارے سرمچاروں  گزشتہ دو روز دوران مسلسل بھاری ہتھیاروں سے حملے کرکے انکے ٹھکانے تباہ کردیئے 

انھوں نے کہاہے کہ اختر شیرانی کا خاندان بلوچوں کے قاتل بھٹو کے دور حکومت سے نسل در نسل پاکستانی فوج و ایجنسیوں کیلئے آلہ کاری کرتا آرہا ہے اور برائے راست بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے۔ اختر شیرانی اپنے قریبی لوگوں کے ہمراہ کاہان سمیت متعدد علاقوں میں ڈیتھ سکواڈ چلانے، نہتے بلوچوں کی ٹارگٹ کلنگ یا خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کروانے، آپریشنز میں فوج کو معاونت فراہم کرنے سمیت متعدد قومی جرائم میں ملوث ہے۔ اختر شیرانی کو کاہان میں اڈوں کے خاتمے اور علاقہ چھوڑنے کیلئے اس سے قبل تنبیہ کی جاچکی ہے۔ 

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے واضح کرتی ہے کہ کاہان میں جاری ہمارا آپریشن علاقے میں اختر شیرانی سمیت تمام ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں، مخبروں اور غداروں کی صفائی تک جاری رہے گی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post