کیچ ( نامہ نگار ،ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ تحصیل بلیدہ میناز میں نامعلوم مسلح افراد یو بی ایل بینک پر حملہ کرکے لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ایک محافظ ھلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تحصیل بلیدہ میناز کے یو بی ایل بینک میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے بینک کو لوٹنے کی کوشش کی، بینک محافظوں کی مزاحمت پر ڈکیتوں نے بینک کے ایک محافظ فدا احمد سکنہ بھٹ کو فائرنگ کرکے موقع پر قتل کردیا۔ جبکہ بینک کے ایک اور ملازم سمیت دو افراد کو زخمی کرکےفرار ہوگئے ، زخمیوں میں سے ایک کی شناخت انور کے نام سے ہوا ہے ۔
آپ کو علم ہے اس سے قبل رواں سال بھی مذکورہ بینک کو ڈکیتوں نے لوٹا تھا۔