وادی تیراہ پاکستانی فضائی بربریت میں درجنوں عام عوام زخمی ہوئے ۔ منظور پشتین



 پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشتون تحفظ موومنٹ بی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ وادی تیراہ زخہ خیل پیر میلہ بازار پر پاکستانی فضائی حملے میں درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں جن  میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

‏انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور پہنچایا گیا ہے۔

‏پی ٹی ایم رہنما ء نے کہاہے کہ پشتون بیلٹ میں جنگی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے میں مسلسل ناکامی کے بعد ریاست نے عوامی مقامات پر حملے شروع کیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ جتنا زور لگانا ہے لگا لو مگر ہم پشتون وطن پر ڈالری جنگیں ہونے نہیں دینگے۔

اس واقع کے بابت  پشتون قومی جرگہ ترجمان نے  ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تیرا میں فوجی ڈرون حملے میں 12 بچے اور 13 بالغ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ خیبر سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی ٹی پی کے افراد کو زخمی کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ تصاویر مسلح طالبان کی نہیں بلکہ بچوں کی ہیں، اور یہ بچے بھی اپنے گھروں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بمباری گھروں اور سول مقامات پر کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ مشر منظور پشتین اور دیگر پشتون رہنما اس کھیل کو سمجھتے ہیں، اسی لئے انہوں نے دونوں فریقوں سے کہا کہ آپ کی جعلی جنگ میں پشتون مارے جا رہے ہیں، لہٰذا دونوں فریق ہماری زمین سے نکل جائیں تاکہ یہاں امن ہو۔


Post a Comment

Previous Post Next Post